سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے احتجاج،لانگ مارچ اور جلسوں سے حکومت کہیں نہیں جائے گی،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ 31جنوری کی ڈیڈ لائن کا بھی وہی حال ہو گا جو 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن کا ہوا، 31 دسمبر کو ان کے استعفے آنے تھے،وزیر اعظم کو عوام کا اعتماد حاصل ہے،وزیر اعظم پی ڈی ایم کے کہنے پر کیوں مستعفی ہوں گے؟ پی ڈی ایم کو کہہ ریا ہوں وزیر اعظم 31 جنوری کو مستعفی نہیں ہوں گے،پی ڈی ایم والے 31 جنوری کا انتظار کیوں کرتے ہیں جو فیصلہ کرنا ہے کرلیں،
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم، کراچی میں اسرائیل نامنظور ریلی نکالنے جا رہی ہے، سوچنے کی بات یہ ہے کہ انہیں اس کی ضرورت کیوں پیش آئی ،دراصل اپوزیشن عوام کو دھوکہ دے رہی ہے ، اسرائیل کے حوالے سے ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے، مولانا اجمل قادری کا بیان تہلکہ خیز اور وضاحت طلب ہے، بتانا ہوگا کہ مولانا اجمل قادری کس ایجنڈے پر اور کیا پیغام لیکر اسرائیل گئے؟،اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق ہم پر کسی قسم کا کوئی دباو َنہیں،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب نے نیامے ڈیکلریشن میں کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا، خبر سامنے آ رہی ہے کہ سعودی عرب کا بڑا وفد جلد پاکستان آ رہا ہے، وفد میں سعودی وزیر خارجہ سمیت اہم شخصیات شامل ہوں گی،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن جیسا ناٹک رچا سکتا ہے ،بھارت دہشت گردوں کی تربیت اور کالعدم تنظیموں کی معاونت کر رہا ہے،بھارت پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کر رہا ہے، ای یو ڈس انفولیب نے بھارت کے گھناو َنے عزائم کو بے نقاب کر دیا،