نیپال میں طیارہ تباہ،18 افراد کی موت
نیپال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،نیپالی ایئر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران کھٹمنڈو میں تبا ہ ہو گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا ایئر لائن کے طیارے میں کریو ممبر ز سمیت 19 افراد سوار تھے، طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہوا، طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، طیارے میں آگ کو دیکھا جا سکتا ہے، طیارہ حادثے میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق 18افراد کی موت ہوئی ہے،ریسکیو ٹیم نے پانچوں مسافروں کی لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ کیپٹن شاکیا کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
طیارہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی حکومت نے ریسکیو کا کام فوری شروع کر دیا ہے،آگ کو بجھانے کا عمل جاری ہے،طیارہ حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم ساؤتھ ایشیا ٹائمز کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے دوان پھسلن کے باعث حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوا۔
کھٹمنڈو پوسٹ نے حادثے کے بارے میں کہا کہ طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا،اسی دوران حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی