لاہور: میں بچالیں :حمزہ شہبازنے بلاول بھٹو کی منتیںشروع کردیں ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پہنچ گئے،
ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی اور لانگ مارچ سمیت مختلف معاملات زیر بحث آئیں گے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بلاول بھٹو کے ہمراہ نومنتخب سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی،ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی، پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ بھی موجود ہیں۔ بلاول بھٹو ،حمزہ شہباز کی رہائی کے بعد پہلی بار ملاقات کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی جانب سے بلاول بھٹو کو ظہرانہ بھی دیاجائے گا۔
دونوں رہنما وں کے مابین ملاقات میں چیئر مین سینیٹ، حکومت کے خلاف تحریک،پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی اور لانگ مارچ سمیت مختلف معاملات زیر بحث آئیں گے ، ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔
دوسری طرف سینیٹ الیکشن میں مشہورہونےوالی سید زادہ ، صاحبزادہ علی حیدر گیلانی المعروف پیسوں والی سرکار بھی موجود ہیں اور حمزہ شہباز نے ان کے فن ارکان اسمبلی کی خریدوفروخت پرمبارک باد بھی دی