گھوٹکی پولیس کی بروقت کارروائی، آزاد کشمیر کے رہائشی3 افراد کو اغواء ہونے سے بچا لیا

میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی، آزاد کشمیر کے رہائشی تین افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا.

ایس ایس پی گھوٹکی جناب محمد انور کھیتران صاحب کی ہدایات پر اہم مقامات پر پولیس کی تعیناتی اور بروقت انفارمیشن حاصل کرنے کے باعث آزاد کشمیر کے رہائشی عاصم راجہ ولد صابر حسین راجہ،،صابر حسین ولد عبداللہ راجہ،، ثاقب حفیظ ولد حفیظ احمد راجہ سکنہ تینوں افراد آزاد کشمیر والوں کو ڈاکوؤں کے جھانسے میں آکر کچے کی طرف جاتے ہوئے اغوا ہونے سے بچا لیا گیا۔

خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ شہید دین محمد لغاری عبدالشکور لاکھو نے کچے کی طرف جانے والے راستے پیر زادہ پل پہ تین مشکوک اشخاص کو روک کر چیک کیا اور پوچھ گچھ کی تو،جنہوں نے اپنا تعلق آزاد کشمیر کے رہائشی عاصم ولد صابر حسین راجہ،صابر حسین ولد عبداللہ راجہ اور ثاقب حفیظ ولد حفیظ احمد راجہ بتایا۔

دورانِ تفتیش مذکورہ اشخاص نے انکشاف کیا کہ ایک مکینک ہے اور ایک ایکسویٹر کا آپریٹر ہے،چند دنوں سے ایک نامعلوم شخص ان سے رابطے میں تھا جو سستے داموں پہ ایکسیویٹر کے لیئے انہیں اپنے پاس کچے کی طرف بلا رہا تھا۔

بروقت کارروائی اور مزکورہ اشخاص کو اغوا ہونے سے بچانے پر ایس ایس پی گھوٹکی جناب محمد انور کھیتران صاحب کی جانب سے پولیس پارٹی کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کی ہدایات۔

مزکورہ اشخاص کو جھانسے کے ذریعے بلا کر اغوا کرنے کی کوشش میں ملوث نامعلوم ملزمان کی شناخت کے لئے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نا معلوم موبائل فون نمبرز کے ذریعے نسوانی آواز، مظلوم کی مدد، کھانے کی دعوت، شادی کی تقریب میں شرکت، سیر و تفریح، شکار، نوکری کا لالچ، پر کشش کاروبار، سستے ٹریکٹر، گاڑی کی خریداری وفروخت یا اس قسم کے جھانسے میں آنے سے محتاط رہیں،نا معلوم موبائل فون نمبرز یا اشخاص کی جانب سے ایسی پیشکش کی صورت میں فوری پولیس سے رابطہ کریں.

Leave a reply