سیالکوٹ :اونچی دکان پھیکا پکوان،مشہور نام پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں آگئے

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)اونچی دکان پھیکا پکوان،مشہور نام پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں آگئے
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کشمیر روڈ سیالکوٹ میں گرینڈ آپریشن کیا ہے جس میں معروف ہوٹل اور سویٹس اینڈ بیکری پروڈکشن یونٹ کو 3لاکھ روپے جرمانہ عائداور 900لٹر دودھ، 1من سے زائد تیار مکسچر اور دیگر اجزاء موقع پر تلف کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق پروڈکشن ایریا میں زندہ کاکروچ اور چوہوں کے فضلات موجود پائے گئے۔ انتہائی ناقص سٹوریج اور پروڈکشن ایریا میں صفائی نا ہونے پربھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔ گندا واشنگ ایریا اور زنگ آلود گندے برتنوں کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

دکانوں اور گاڑیوں کی چیکنگ، غیر معیاری اور ملاوٹی 900لیٹر دودھ بھی تلف کردیا گیا۔ عاصم جاوید نے کہا ہے کہ زائدالمیعاد، ناقص اشیاء خورونوش کی فروخت کرنے والے کاروبار بند کر دیے جائیں گے۔ شاہراہوں اور چوک چوراہوں میں موجود فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جائے رہی ہے۔ ناقص، غیر معیاری اشیاء خوردونوش کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

پنجاب کے باسیوں تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ خوراک کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کیا جارہا ہے۔ جعلسازی کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔

Leave a reply