لاہور:زمیں کی حرمت بچا رہے ہیں وطن کے بیٹے نثار ہوکر:قہوہ سٹوڈیو کی جانب سے شہدا کو خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے 6 ستمبر کا وقت قریب آرہا ہے ، پاکستان میں 1965 کی پاک بھارت جنگ کے وہ مناظرپھرسے پاکستانیوں کے دل ودماغ پرروشنی بکھیر رہے ہیں ،
6 ستمبر کے اس مبارک موقع پرجہاں پاک فوج اوردیگرسلامتی کے ادارے اپنے 1965 کی جنگ کے شہیدوں اورغازیوں کوخراج تحسین پیش کررہےہیں وہاں اس قوم کے ہونہار بچے ، جوان ، مائیں ، بہیں اوربذرگ بھی اس موقع پرفتح کے گیت گارہے ہیں
ایسے موقع پر قہوہ اسٹوڈیو جو کہ پاکستان کوپاکستانیت اوروطنیت کا درس دیتا ہے اورایسے ترانے اورقومی نغمے پیش کرتا ہے
آج بھی قہوہ اسٹوڈیواپنے قومی جزبات اوراحساسات کے ساتھ اپنے ہم وطنوں کے لیے ایک بہترین نغمہ پیش کرنے کے لیے حاضرخدمت ہوا ہے ،
قہوہ اسٹوڈیو نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران اس وطن عزیز کی حفاظت کی خاطراپنی جانیں نچھاور کرنے والوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ترانہ پیش کیا ہے "زمین کی حرمت بچا رہے ہیں وطن کے بیٹے نثار ہوکر”
6 ستمبر کے موقع پر قہوہ سٹوڈیو کی جانب سے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ غازیان پاکستان ، غازیان اسلام کوبھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئےملک وقوم کا محسن قراردیا ہے
6 ستمبرکوقوم کی خدمت میں پیش کیے جانے والے اس قومی نغمے کو نوجوانوں نے بڑی محنت کی ہے ، اس نغمے کا ٹریک: وطن کے بیٹے یہ آواز ہے : عبدالرحمن عارف کی ، اس نغمے کولکھنے والے : عابد علی عابد اورکمپوزیشن: جعفر طیارنے کی








