اداکار اور پرڈیوسر ہمایوں سعید نے حال ہی میں ٹویٹر پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ سواد آگیا اے سوہنیا ، یہ پوسٹ انہوں نے ندیم مانڈوی والا کی پوسٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کرکے لکھی. ندیم مانڈوی والا نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے دو کروڑ کمانے کی پوسٹ لگائی. جس پر ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھیوں نے بھی مبارکباد دی . دا لیجنڈآف مولا جٹ پاکستان سمیت اورسیز میں ریلیز کی تاریخ سے لیکر تاحال کمال بزنس کررہی ہے. اس فلم کی دھوم بالی وڈ میں بھی جا پہنچی ہے. بھارتی معروف فلم میکر کرن جوہر نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو سینما میں جا کر دیکھا اور اس فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری کو باقاعدہ فون کرکے مبارکباد دی . فلم پاکستان کی پہلی دو سو کروڑ کمانے والی فلم بن
گئی ہے. فلم کی کامیابی پر اس کی پوری ٹیم کافی خوش ہے. حمائمہ ملک اور فواد خان نے دو کروڑ کمانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے.. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی پرڈیوسر عمارہ حکمت ہیں اور اس میں حمزہ علی عباسی نے نوری نت کا جبکہ فواد خان نے مولا جٹ کا کردار ادا کیا ہے. فلم کو ناقدین کی جانب سے بھی کافی پذیرائی ملی ہے.