صوابی، پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا

تھانہ صوابی پولیس نے شہر کے نواحی علاقوں میں سر گرم بین الاضلاعی پانچ رکنی موٹر سائیکل چور گروہ کو ٹریس کرکے چار ملزمان فضل واحد،معراج ،عادل اور حلال الدین کو گرفتار کر لیا ہے۔چاروں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 10 عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔جن میں سے 05عدد موٹرسائیکلز 125cc اور 05عدد 70ccموٹرسائیکلز شامل ہیں ۔
مختلف اوقات میں مو ٹر سائیکل مالکان نے تھانہ صوابی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ اس کے گھر یا دکان کے سامنے سے کسی نامعلوم ملزمان نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی ہے ۔
اس واردات کے حوالے سے ڈی پی او صوابی کیپٹن نجم الحسنین لیاقت نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن خان خیل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ، تشکیل شدہ ٹیم ڈی ایس پی صوابی جواد خان کے قیادت میں ایس ایچ او صوابی منصف خان معہ تفتیشی ٹیم نے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران بین الضلاعی موٹرسائیکل چور گروہ کا سراغ لگا کر ملزمان فضل واحد ولد اصیل خان،معراج ولد عبدالواحد ساکنان پارہوتی مردان،عادل ولد شیراز خان اور حلال الدین ولد عمر سید ساکنان شاہ منصور کو گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش مذکورہ ملزمان نے دیگر ساتھی کا نام بھی اگل دیا جسکی گرفتاری جلد ہی عمل میں لائی جائیگی۔ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ مختلف اضلاع سے موٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد پارٹس میں تقسیم کرکے ان پارٹس کو مختلف جگہوں پر فروخت کرتے تھے۔

Comments are closed.