خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میچ جیتا، اس جیت کی ہمیں ضرورت تھی،نسیم شاہ

0
31

نسیم شاہ کا کہنا تھا میں نیٹ میں بھی بیٹنگ کی بہت پریکٹس کرتا ہوں کیونکہ مجھے مشکل صورتحال میں بیٹنگ ملتی ہے اور گراؤنڈ میں صرف کوشش کرتا ہوں جو میرے ہاتھ میں ہے، عزت دینے والی اللہ کی ذات ہے۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا پریشر صورتحال میں خود کو پرسکون رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن میں یہی کوشش کرتا ہوں کہ جو میرے ہاتھ میں ہے وہ کروں، باقی اللہ مدد کرتا ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔میچ کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا اس سال جتنی بار آخر میں میری بیٹنگ آئی ہے، خدانخواستہ مجھے ہارٹ اٹیک نہ ہو جائے کسی دن۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میچ جیتا، اس جیت کی ہمیں ضرورت تھی، جب گراونڈ میں گیا تو شاداب خان پر بھی یقین تھا کہ ہم میچ فینش کریں گے، شاداب کے آؤٹ ہونے کے بعد ساری ذمہ داری خود لے لی۔

Leave a reply