صوابی پولیو ٹیم پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فارنگ

صوابی پولیو ٹیم پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فارنگ

باغی ٹی وی :صوابی پر مولی میں پو لیو ٹیم پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائر نگ سے ایک ہیلتھ ورکر جان بحق دوسری زخمی ھو گئی ÷ ضلع صوابی سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیومہم جاری ھے۔
صوابی کے علاقے پر مولی میں پو لیو ٹیم ڈیو ٹی سے واپس بی ایچ یو میر علی ارہی تھی کہ دو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائر نگ کی فائرنگ سے خاتون ورکر مسماة شکیلہ زوجہ شاہ زمان ساکن پر مولی جان بحق جبکہ مسماة غنچہ بی بی مسماة ضلع داد زخمی ھو گئی ۔
جان بحق اور زخمی خاتون کو کالو خان ہسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد پو لیس کی نفری علاقے میں پہنچ گئی اور علاقہ کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا

ایس ایچ او تھا نہ پر مولی جہا د خا ن کے مطابق بی ایچ یو میر علی کے انچارج نے ٹیم کے لئے سیکورٹی کی ڈیمانڈ نہیں کی تھی اس وجہ سے ٹیم کے ساتھ اہلکار مو جود نہیں تھے۔

جبکہ ڈی سی صوابی شاہد محمود کے مطابق ضلع بھر پو لیو مہم جاری رھے گی واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے گی اور پو لیو ٹیموں کی سیکورٹی بڑھائی جا ئے گی

Comments are closed.