پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئی ایم ایف کے حوالہ سے صحافی کے سوال پر اسکو ہی ناکامی قرار دے دیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے صحافی نے سوال کیا کہ 6 ارب ڈالر کیلئے دوست ممالک گارنٹی نہیں دے رہے یہ آپکی ناکامی نہیں؟ جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سوال کا جواب نہیں دیا بلکہ کہا کہ یہ سوال پوچھنا آپ کی ناکامی ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین قرض پروگرام کے لئے بات چیت جاری ہے،گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف نے کڑی شرائط رکھی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق قرض پروگرام کے معاملے پر معاہدے میں تاخیر کی وجہ سے وزارت خزانہ نے دوست ممالک سے امیدیں لگانا شروع کر دی ہیں،پاکستان کی معاشی ٹیم دوست ممالک سے مالیاتی قرض لینے کیلئے متحرک ہو چکی ہے، چین سے دو ارب ڈالر اورسعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں ہیں اور یو اے ای سے بھی ایک ارب ڈالر حاصل کرنے کیلئے اہم میٹنگز ہو رہی ہیں

فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

شوکت خانم کے فنڈز سے نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، عمران خان کا اعتراف

Shares: