وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سب سے خوبصورت یادیں وہ ہوتی ہیں جب آپ مجھے ماں کہہ کر بُلاتے ہو، میں آپ کو جنید، ماہ نور اور مہرالنسا کی طرح دیکھتی ہوں، ماں کی نظر سے آپ کو دیکھتی ہوں،

سیالکوٹ میں‌تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ لڑکیوں سے بھی خطاب کرے ،لڑکے ہاتھ اٹھا دیں،یہاں تو بہت سے لڑکے ہیں، لڑکیوں نے لڑکوں کی بولتی بند کی ہوئی ہے،لڑکے بھی مجھے بہت عزیز ہیں کیونکہ آپ کے ہاتھ میں میرے وطن کا پرچم ہے،میں دو دفعہ ڈیتھ سیل میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ میں قید رہی، میرے پاس جائے نماز تھی اور میں تھی، میں کبھی نہیں روئی، مجھے یہ ضرور پتہ تھا کہ اللہ مجھے جن دشوار گزار راستوں سے گزار کر لے جا رہا ہے یہ بلاوجہ نہیں ہے، مخالفین کا شکریہ ،آپ نے سیاست کو میرٹ کی نظر سے دیکھنا ہے، یہ فیصلہ آپ کا ہے، ترقی کا ساتھ دینا ہے یا کسی کے بہکاوے میں آکر جیلوں میں جانا ہے،میں نے جس طرح پنجاب سے کوڑے کے ڈھیر ختم کرائے ہیں ناں، یہ میں جانتی ہوں یا میرا خدا جانتا ہے،

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آج کل بہت سے نوجوانوں کے ٹھیکے دار بنے ہوئے ہیں، ان لوگوں نے کہا آگ لگا دو، توڑ دو، آگ لگانے کی بات ملک دشمن ہی کر سکتا ہے،حکومت کسی کی بھی ہو پاکستان تو آپ کا ہے، اسلام آباد میں پولیس والوں کو کیلوں والے ڈنڈوں سے مارا گیا، کوئی قوم اپنے قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے؟ اسکالرشپس دیتے ہوئے کبھی نہیں پوچھا کہ آپ کون سی پارٹی سے ہیں، آپ کسی پارٹی سے بھی تعلق رکھتے ہیں، آپ میری ذمے داری ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جلد ایک لاکھ لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کی پہلی شپ منٹ آگئی ہے، جن بچوں کی 65 فیصد سے زیادہ نمبرز ہیں ان سب کو لیپ ٹاپ ملیں گے، اگلی بار آؤں گی تو لیپ ٹاپ لے کر آؤں گی،انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا کیس چل رہا ہے اس کا فیصلہ آنے والا ہے، سوال یہ نہیں کہ یونیورسٹی کیوں بنائی، سوال یہ ہے کہ کیسے بنائی، سوال کا جواب دو اور گھر چلے جاؤ۔

یہ پِلر کے پیچھے کون بچی ہے جس نے میری تصویر اٹھائی ہوئی ہے، ہائو سویٹ، میں یہاں نہ آتی تو مجھے کیسے پتہ چلتا یہاں یہ والی بچیاں بھی ہیں، ہائو نائس، مریم نواز نے تصویر اٹھائے طالبات کو سٹیج پر بلا لیا۔

الیکٹرک گاڑیوں کیلیے خصوصی 44 فیصد کم رعایتی ٹیرف تاریخ ساز پیکج ہے ، وزیراعظم

لاس اینجلس ، آسکرز ایوارڈز تقریب منسوخ ہونے کا امکان

Shares: