باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس کے اہلکار شہید ہو گئے ہیں
ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، واقعہ سوات کے علاقے مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار عمرا خان،اور اشرف علی سکنہ امانکوٹ رحیم آباد شہید ہو گئے جبکہ نجی بینک کا سیکورٹی گارڈ فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا، سیکورٹی گارڈ موسیٰ خان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس نے جائے وقوعہ پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے،
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین اور عام لوگوں نے سیدوشریف سڑک پر احتجاج کیا اور کہا کہ آئے روز دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں ، پولیس اہلکار مر رہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں، ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں، عوام کی حفاظت کی جائے اور دہشت گردوں کیخلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کیا جائے،
مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت
مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار
مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ