ضلع سوات کے علاقہ چار باغ میں موٹر سائیکل حادثہ کے دوران دو نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں میں اویس ولد محبوب عالم اور آذان ولد حبیب الرحمان جان شامل ہے جنکا تعلق خوازہ خیلہ چشمو سے تھا۔ حادثہ موٹر سائیکل سوار نوجوان تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا، جن کو تشویش ناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔ عید کے موقع پر دو نوجوان کی موت پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔

Shares: