سوات میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے

0
49

سوات میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے

باغی ٹی وی :خیبرپختون خوا کے ڈسٹرکٹ سوات میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

مختلف حادثات میں جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا ہے کہ دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں میں کمی آ رہی ہے اور نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے سروے کیے جا رہے ہیں۔

بحرین کے مقام پر درال خوڑ میں بھی پانی کے بہاؤ میں کمی آئی ہے جب کہ کالام بحرین روڈ بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے سوات میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بدھ کو موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے باعث گرمی اور حبس کی شدت ختم ہو گئی۔ سندھ، کشمیر، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی.

واضح رہے کہ یہ بات وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بارش کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال اور سیلاب زدہ علاقوں میں موثر اقدامات کیلئے تیاریاں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

محمود خان نے کہا ہے کہ بارش سے متاثرہ عوام کو جلد ریلیف اور انہیں ہر ممکن مدد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام اداروں کو ملکر کام کرنا چاہیے۔ وزیراعلی نے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے پلوں اور لنگ روڈز کی فوری بنیادوں پر بحالی کی بھی ہدایت کی۔

دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی ہے، 5 سالہ بچی سمیت 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ متعدد مقامات پر رابطہ پل تباہ اور املاک کو نقصان پہنچا ہے

Leave a reply