سوات میں بھی کرونا کی ایک اور مریضہ جاں بحق،ضلع میں مجموعی اموات کتنی ہو گئیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوات کے علاقے سیدوشریف اسپتال میں زیرعلاج کروناوائرس سے متاثرہ مریضہ جاں بحق ہو گئی ہے
ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محلہ عیسی’ خیل مینگورہ کی رہائشی خاتون دو روز قبل اسپتال منتقل کی گئی تھی، سوات میں کروناوائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی،خاتون کی تجہیزوتکفین سرکاری طور پر کی گئی.
قبل ازیں مردان کورونا وائرس سے خاتون جاں بحق ہو گئی ہے،ڈی سی مردان کے مطابق مردان گلی باغ کی رہائشی 50 سالہ نبینہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئی ہے، مرحومہ کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، مرحومہ میڈیکل کمپلکس میں زیرعلاج تھی نمازجنازہ ادا کی دی گئی
مردان ضلع میں کورونا سے جاںبحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے