سائیں سرکار تعلیم کی بھی دشمن نکلی،ٹنڈو محمد خان اسکول اسکا منہ بولتا ثبوت،حلیم عادل شیخ
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا ٹنڈو محمد خان کا دورہ
حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی مقامی رہنمائوں کے ہمراہ پبلک اسکول ٹنڈو محمد خان کا دورہ کیا۔انھوں نے کہا کہ2009 میں اسکول کا کام شروع ہوا 35 کروڑ کا بجٹ تھا۔2021 تک بجٹ روائز ہوتا ہوتا 75 تک خرچ ہوگیا ہے۔ پاکستان کی ٹیکس پیئر عوام کا پیسہ یہاں اڑایا گیا ہے۔
تعلیم دشمن سندھ حکومت نے پروجیکٹ شروع کیا لیکن ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔ اتنا بڑا بجٹ خرچ ہونے کے باوجود بلڈنگ کی حالت مخدوش ہے۔ پیپلزپارٹی کا تیسرا دور مکمل ہونے کو ہے لیکن ایسی متعدد بلڈنگیں نامکمل پڑی ہیں ۔ٹنڈو محمد خان کی عوام کو تعلیم سے محروم رکھا گیا ہے۔ کمیشن کھانے کے لئے بڑے بڑے پروجیکٹ شروع کئے جاتے ہیں۔ سندھ حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں کی وجہ سے عوام ان کو رد کر چکی ہے۔ ہم پیپلزپارٹی کی کرپشن کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔