سب کمیٹی برائے کورونا نے محرم الحرام کے موبائل ٹیمیں تشکیل دے دیں
باغی ٹی وی :سب کمیٹی برائے کورونا کی سفارشات کے مطابق محرم الحرام میں موبائل ویکسی نیشن کا اعلان کر دیا گیا .سیکریٹری سارہ اسلم نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا،سیکریٹری سارہ اسلم نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا،
موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر تعینات ہوں گی،امام بارگاہوں اور مجالس کے داخلی راستوں پر ٹیمیں ویکسی نیشن کیلئے موجود ہوں گی،تمام سی ای اوز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات کردیں،
روقت اور فوری ویکسین لگوانا ہی بہترین علاج ہے،مجالس اور جلوس میں جانے سے پہلے ویکسین لازمی لگوا لیں..محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے شرکا کورونا کے ایس او پیز پر عمل کریں،
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 5 ہزار 26 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 56 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.82 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 82 ہزار 865، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 264، پنجاب میں تین لاکھ 56 ہزار 920، اسلام آباد میں 87 ہزار 699، بلوچستان میں 30 ہزار 432، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 501 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 156 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 59 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار ایک، خیبرپختونخوا 4 ہزار 462، اسلام آباد 803، گلگت بلتستان 144، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 625 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں