سب سے پہلی نوکری ایک ڈیپارٹمینٹل سٹور پر کی تھی ماہرہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں شمار ہونے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کا سب سے پہلے دل بالہ وڈ کنگ خان شاہ رخ خان پر آیا تھا اس وقت وہ چھٹی جماعت میں تھیں –

باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ اُن کا دل سب سے پہلےکس پر اور کب آیا تھا؟جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُن کا دل سب سے پہلے بالی وڈ اداکارشاہ رخ خان پر آیا تھا اوراُس وقت وہ چھٹی جماعت میں تھیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے انٹر ویو کے دوراب بتایا کہ اُن کے والد نے انہیں کبھی نہیں مارا لیکن والدہ دور بیٹھے اُن پر ہینگر کا نشانہ لیا کرتی تھیں کیونکہ وہ اور اُن کا بھائی بہت شرارتیں کرتے تھے اور اُن کی والدہ کو گھٹنوں کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے وہ ان کے پیچھے بھاگ نہیں سکتی تھیں اسی لیے وہ دور سے ہی ہینگر یا کسی اور چیز کا نشانہ لے کر اُنہیں مارتی تھیں۔

اداکارہ سے انٹرویوکے دوران مزید پوچھا گیا کہ انہوں نے پہلی بار میک اپ کب کیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پہلی بار میک اپ اُس وقت کیا تھا جب وہ وی جے بنیں تھیں۔

ماہرہ خان نے انٹرویوکے دوران یہ بھی بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلی نوکری ایک ڈیپارٹمینٹل اسٹورمیں ایک کیشیئرکی تھی اُس وقت اُن کی تنخواہ 6 ڈالر فی گھنٹہ تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ میں میزبان و اداکار فہد مصطفی کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

ہمایوں سعید کے مطابق اگرعدنان صدیقی اور عائزہ خان سمیت دیگر شوبزشخصیات ڈش ہوتیں تو…

سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

Comments are closed.