سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست جاری

یوں توبالی وڈ اور ہالی وڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے فنکاروں کی ہر سال فہرست جاری ہوتی ہے لیکن اب ایک ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی پاکستانی اداکاراؤں کی ایک فہرست جاری کر دی ہے-

باغی ٹی وی : ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں ان پاکستانی اداکاراؤں کی ایک فہرست بیان کی ہے جو 2020ءمیں سب سے زیادہ معاوضہ لیتی رہیں۔ ان میں اداکاری کو خیر باد کہنے والی ورسٹائل اور خوبصورت اداکارہ عائشہ خان کا نام بھی شامل ہے 37سالہ عائشہ خان انڈسٹری چھوڑنے سے قبل ڈرامے کی ایک قسط کے اڑھائی لاکھ روپے لیتی تھیں۔

آمنہ شیخ پاکستان کی سپرماڈل اور اداکارہ ہیں 38سالہ آمنہ شیخ مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو ڈرامے کی ایک قسط کے 4لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔

خوبرو اور پُرکشش 26سالہ اداکارہ سجل علی بھی اس فہرست میں شامل ہیں جو ایک قسط کے ساڑھے 6لاکھ روپے لیتی ہیں۔

ڈرامہ سیریل پیارے افضل سے شہرت حاصل کر نے والی اداکارہ عائزہ خان ایک قسط کے ساڑھے 6لاکھ روپے لیتی ہیں-

جبکہ اداکارہ صباءقمرایک قسط کے 8لاکھ روپے وصول کرتی ہیں –

ڈرامہ سیریل ہمسفر سے شہرت حاصل کرنے والی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان ایک قسط کے ساڑھے 8لاکھ روپے لیتی ہیں-

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پُرکشش اداکارہ 37سالہ مہوش حیات ایک قسط کے 8لاکھ روپے لیتی ہیں۔

Comments are closed.