اسٹیٹ بنک نے تمام بنکوں کو 2 دن میں اکاؤنٹ کھولنے کا پابندبنا دیا

اسلام آباد:اسٹیٹ بنک نے تمام بنکوں کو 2 دن میں اکاؤنٹ کھولنے کا پابندبنا دیا،اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بنک پاکستان نے تمام بنکوں کو دو دن کے اندر اکاؤنٹس کھولنے کا پابند بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی بھی بنک دو روز کے اندر اکاؤنٹ نہ کھولے تو اس کی شکایت کی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام بنکوں کو اس بات پر پابند کیا گیا ہے کہ دستاویزات جمع کرانے کے بعد دو روز کے اندر صارف کو اکاؤنٹ کھولنے یا نہ کھولنے کے بارے میں انہیں بتایا جائے گا۔ جنوری 2022 سے تمام بینکوں کے لیے لازم ہو گا کہ وہ صارفین کو ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کا آپشن دیں جس کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کا عمل ریموٹ طریقے سے کیا جائے گا اور صارف کو بینک برانچ آنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ صارفین کے اکاؤنٹس انہیں بینک بلائے بغیر ویب سائٹ، پورٹل، موبائل ایپلیکیشن اور ڈیجیٹل کیوسک کے ذریعے کھولے جا سکیں گے۔نئے فریم ورک کے تحت سیونگز اور کرنٹ اکاؤنٹ تو کھولے ہی جا سکتے ہیں جب کہ چار مختلف کیٹیگریز کے تحت ’آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ‘، ’آسان ڈیجیٹل ریمیٹنس اکاؤنٹ‘، ، ’فری لانسر ڈیجیٹل اکاؤنٹ‘ اور ’ڈیجیٹل اکاؤنٹ‘بھی کھلوائے جا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق اگر صارفین کے بینک انہیں سیونگز اکاؤنٹس پر اس شرح سے کم منافع دیں تو اپنی شکایت بینک کے پاس درج کرائیں، اگر اس کا ازالہ نہ ہو تو سٹیٹ بینک آف پاکستان کے کسٹمر کمپلینٹس شعبہ سے فون نمبر 021111727273 یا ای میل cpd.helpdesk@sbp.org.pk پر ای میل کریں۔

Comments are closed.