پنجاب میں عام انتخابات کا معاملہ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا
اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ گیا،اجلاس میں ممبران ، سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری شریک تھے ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اجلاس کی صدارت کی،الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق بریفنگ دی ، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں اہم فیصلے کئے گئے، الیکشن کمیشن نے متعلقہ ونگز کو پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی، الیکشن کمیشن نے جلد فنڈز اور دیگر متعلقہ امور کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،
پنجاب میں انتخابات ، الیکشن کمیشن نے نیا شیڈول جاری کردیا ،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق شیڈول جاری کیا،پنجاب میں پولنگ 14 مئی کو ہوگی ، ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہے ،الیکشن ٹربیونل 17 اپریل تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا،
نوٹیفکیشن کے مطابق اپیلیٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلے 17 اپریل تک کرے گا اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 18 اپریل کو جاری ہو گی کاغذات نامزدگی واپس لینےکی آخری تاریخ 19 اپریل ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 20 اپریل کو جاری ہوں گے
بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟
ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں
دوسری جانب انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حکومتی لیگل ٹیم کا مشاورتی اجلاس جاری ہے ،اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، اکرم شیخ اور اٹارنی جنرل شریک ہیں، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف آئینی و قانونی آپشنز پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں بعد کی صورتحال پر بھی غور ہوگا،اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی