سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے صدارتی ریفرنس چیلنج کردیا

0
44

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف صدارتی ریفرنس چیلنج کر دیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کئے گئے صدارتی ریفرنس نمبر 1/2019اور 4227/2019 بدنیتی سے دائر کئے گئے ہیں جن کی کوئی قانونی بنیاد ہی نہیں، اس لئے انہیں امتیازی اور روز اول سے ہی غلط قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے قریب فیض آباد کے مقام پر دھرنا نومبر 2017 میں دیا گیا تھا

درخواست گزار نے کہا ہے کہ یہ ریفرنسز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے فیض آباد دھرنا کیس میں قلمبند کئے گئے فیصلے جس کی وجہ سے حکومت اور بعض دیکھے اور ان دیکھے حکومتی اداروں میں تشویش پیدا ہوئی تھی کے، جواب میں دائر کیے گیے ہیں۔

پٹیشن میں فیض آباد دھرنے میں ملوث لوگوں کے بارے میں بھی تفصیلی ذکر کیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ادارے اظہار رائے کی آزادی اور میڈیا معاملات میں مداخلت کا حق نہیں رکھتے، حکومت کو موزوں قانون سازی سے ان کے مینڈیٹ کا تعین کرنا چاہیے۔

Leave a reply