بالی وڈ اداکار شاہد کپور بھی اب دکھائی دے رہے ہیں ویب سیریز میں، وہ جس ویب سیریز میں نظر آرہے ہیں اس کا نام ہے فرضی ، اس ویب سیریز کا جیسا کہ ٹیزر جاری ہو چکا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. اس کے ٹیزر کے ایک سین کو کاپی کرتے ہوئے ایک یوٹیوبر جور آور سنگھ کالسی نے لیا خطرہ مول. اس نے سڑک پر تیز رفتار گاڑی چلائی اور گاڑی کی ڈگی سے جعلی نوٹوں کی سڑک پر بارش کی . یہ وڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس پر پولیس کی جانب سے لیا گیا سخت ایکشن اور یوٹیوبر جور آور سنگھ کالسی کو گرفتار کر لیا گیا. سوشل میڈیا
پر انکی گرفتاری کو سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس طرح کے خطرناک سین کاپی کرنے والوںکو سخت سزا دی جانی چاہیے کیونکہ ان کو دیکھ کر دوسرے لوگ بھی ایسا خطرہ مول لینے کی کوشش کرتے ہیں. یاد رہے کہ شاہد کپور بالی وڈ کے وہ فنکار ہیں جن پر کرینہ کپور جیسی حسین لڑکی اپنا دل ہار بیٹھیں. لیکن دونوں کی محبت پروان نہ چڑھی اور کرینہ نے سیف علی خان کے ساتھ شادی کرکے اس قصے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا.