قیامت سے پہلے قیامت کا منظرمائیں ڈین بن گئیں: ماں نے اپنے کمسن بچے کے بیلچے سے ٹکڑے کردیئے
نئی دہلی : قیامت سے پہلے قیامت کا منظرمائیں ڈین بن گئیں: ماں نے اپنے کمسن بچے کے بیلچے سے ٹکڑے کردیئے.اطلاعات کے مطابق بھارت میں ماں نے اپنے معصوم بچے کی جان لے لی، پانچ سالہ بیٹے کا بیلچے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے علاقے پریاگ راج کے پھول پور میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک ماں نے اپنے ہی پانچ سالہ بیٹے کا پھاوڑے سے گلا کاٹ کر موت کی نیند سلادیا۔
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے جائے وقوعہ سے مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا،اپنے لخت جگر کی قاتل ماں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمہ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ کافی عرصے سے پریشان ہے۔
وہ کسی بات سے ناراض ہوئی اور اس نے اپنے پھول جیسے بچے کے بیلچے سے ٹکڑے کرکے مار ڈالا، منظر دیکھ کر لوگ ہکا بکا رہ گئے اور گاؤں میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔کنوجا کلا پھول پور پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کلیوگی کی والدہ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرکے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔