آئی ایم ایف اورپاکستان کےدرمیان مذاکرات کا شیڈول طے

0
34

اسلام آباد:پاکستان کی معاشی بے چینی کومدنظر رکھتے ہوئے آئی ایم ایف نے پاکستان کو بہت سے امور میں دلیرانہ فیصلے کرنے پر مجبور کردیا ہے، اس حوالےسے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا، آئی ایم ایف مشن 31 جنوری سے 9 فروری تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

آئی ایم ایف مشن نویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا، نویں اقتصادی جائزے میں پاکستان کو دیئے گئے اہداف کا جائزہ لیا جائے گا، وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف مشن کو دورہ پاکستان کی درخواست کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات دس دن جاری رہیں گے، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں 1 ارب ڈالر کی قسط ملے گی، اپنے دورے کے دوران آئی ایم ایف وفد ایف بی آر، نیپرا، وزارت خزانہ اور اوگرا حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

میرے خلاف تومقدمہ بنتاہی نہیں ہے:فواد چودھری

آئی ایم ایف وفد توانائی شعبے میں گردشی قرضے کی صورتحال، معاشی پالیسیوں میں استحکام کیلئے روڈ میپ، مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کیلئے اقدامات اور موجودہ معاشی صورتحال سے نکلنے کیلئے پالیسیز کے اقدامات کا جائزہ لے گا۔

افغانستان؛جما دینےوالی سردی میں ہلاکتوں کی تعداد 150 ہوگئی

سیکریٹری خزانہ حامدیعقوب شیخ کی زیرقیادت پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف حکام کو پاکستان نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے اخراجات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پاکستانی وفد کا مؤقف تھا کہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنےمیں کامیاب ہوجائیں گے۔

حکومت سے گردشی قرضوں میں کمی کیلئے لاگت کا بوجھ صارفین پرڈالنے، خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سیلاب اخراجات سمیت اضافی معاشی ڈیٹا بھی طلب کر لیا گیا۔

Leave a reply