سچن ٹنڈولکرکی بیٹی بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا ٹنڈولکر بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار،جلد اپنی پہلی فلم میں دکھائی دیں گی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق سارا ٹنڈولکرکو اداکاری میں خاصی دلچسپی ہےاور حال ہی میں انہوں نے اداکاری سیکھنے کے لیے ایک انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ بھی لیا ہے جس کے بعد سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سارا اپنا بالی وڈ ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سارا کو والدین کی جانب سے کیرئیر کے انتخاب میں کسی قسم کی مخالفت کا سامنا نہیں ہے۔

24 سالہ سارا نے لندن یونیورسٹی سے میڈیسن میں ڈگری حاصل کی ہے، سارا سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں جنہیں لوگ بطور ماڈل بھی پہچانتے ہیں-

سارا ٹنڈولکر کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1.9 ملین سے زائد ہے جس پر وہ اپنی تصویروں کے علاوہ مختلف جگہوں کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی ہیں انہوں نے 485 لوگوں کو فالو کیا ہے جبکہ اب تک 105 پوسٹس شئیر کر چکی ہیں-

کہا جارہا ہے کہ اگر سارا بالی وڈ میں قدم رکھ دیتی ہیں تو وہ کنگ خان کی بیٹی سہانا خان اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے سامنے ایک چیلنج ہوں گی۔

سہانا خان اور خوشی کپور بھی جلد ہی بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

کچھ سال پہلے یہ افواہیں تھیں کہ سارہ شاہد کپور کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔ تاہم، سچن نے خود ان خبروں کی تردید کی تھی اور مبینہ طور پر کہا تھا میری بیٹی سارہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں مگن ہیں ان کی فلموں میں شمولیت کے بارے میں بے بنیاد قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں-

Comments are closed.