سکول کب تک کھلیں‌ گے مراد راس نے واضح کردیا

0
35

سکول کب تک کھلیں‌ گے مراد راس نے واضح کردیا

باغی ٹی وی : صوبائی وزیر اسکول ایجوکیشن مراد راس نے پریس پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ 110 ماڈل سکول 11 ضلعوں میں بنا رہے ہیں

دو ہزار اسکولوں کے کمرے بنانے ہیں .جولائی تک 1000 کمرے بن جائیں گے ÷یہ پراجیکٹ کورونا کی وجہ سے رکے ہوئے تھے

ہمیشہ کتابوں کے حوالے سے مسئلہ رہا ہے.پنجاب ٹیکسٹ بک کی جانب سے کنڑول روم بنایا گیا ہے.10 ٹیمیں کتابوں کے سلیبس کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں گے.اسکول بالکل نہیں کھل رہے،کسی اسکول کو اجازت نہیں .جب تک نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوگا کوئی اسکول نہیں کھل سکے گا.جب تک کورونا وائرس موجود ہے فیسوں میں 20 فیصد کمی رہے گی

جہاں کمی نہیں کی جارہی والدین فیس جمع نہ کروائیں .اسکول کھولنے کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاو کا خدشہ ہے.ہمیں اپنے بچوں اور اساتذہ کی زندگیاں عزیز ہیں .پرائیوٹ اسکول مالکان فیس لینے کے باوجود بھی منافع کما رہے ہیں .سوموار اور منگل کو تمام اسکولوں کے دفاتر کھلے ہیں

والدین فیسوں کو جمع کروائیں اور مالکان اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن بنائیں .اگر والدین پرائیوٹ اسکولوں کی فیس جمع نہیں کروا سکتے تو گورنمنٹ اسکول حاضر ہیں.اگلے 2 سے 3 ہفتے تک تمام طلباء تک کتابیں پہنچ جائیں گی.کتابیں لینے کے لئے ایس او پیز بنائے جائیں گے

Leave a reply