سکول بند کرنے یا کھولنے کا فیصلہ کب ہوگا؟شفقت محمود نے بتا دیا

( 21مارچ 2021 رات 10 بجے ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 24 مارچ بدھ کے روز تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اپنے ایک ٹویٹ میں شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہے جس کا محتاط جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ تمام وزرائے صحت و تعلیم کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) میں بدھ 24 مارچ کو اجلاس ہوگا جس میں سکولوں کو مزید بند رکھنے یا کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ طلبہ، اساتذہ اور سٹاف کی صحت اس اجلاس کا بنیادی ایجنڈا ہوگا۔

کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظرملک میں مکمل لاک ڈاون:کس نےمشورہ دے دیا ،اطلاعات کے مطابق ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بڑی تجویز دے دی ہے، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہوراوردیگر نمائندہ تنظیموں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ملک میں مکمل لاک ڈاون نہیں کیا جائے گا وائرس کے پھیلاو پرکنٹرول نہیں کیا جاسکے گا

پریس کانفرنس سے خطاب میں پروفیسر اشرف نظامی کا کہنا تھاکہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن لگایاجائے اور عوام کوویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔پروفیسر اشرف نظامی نے کہا کہ حکومت فی الفورملک بالخصوص پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ کرے۔پروفیسراشرف نظامی نے الزام عائد کیا کہ حکومت ویکسین کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے تنظیموں اوراداروں کے دباؤپرلاک ڈاؤن پالیسی کو اپنایا جبکہ اس وقت ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔

Comments are closed.