کراچی :پہلے تولوپھربولو:سعید غنی کوفیصلہ تبدیل کرنا پڑگیا:سندھ میں 8 ویں جماعت تک سکول بند،اطلاعات کے مطابق سندھ بھر میں 8 ویں جماعت تک تدریس کا عمل آئندہ 15 روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے Covid کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک میں 6 اپریل بروز منگل سے اگلے پندرہ روز کیلئے Physical کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) April 4, 2021
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولز میں 8 ویں جماعت تک تدریس کا عمل آئندہ 15 روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے نئی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ تمام نجی اور سرکاری اسکولز میں فزیکل کلاسز معطل رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ جب ملک بھرمیںکرونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے وفاقی حکومت کی طرف سے احتیاط برتنے اورتعلیمی اداروں کوبند کرنے کی باتیں ہورہی تھیں تواس دوران وزیرتعلیم سندھ سعید غنی سیاست سیاست کھیل رہے تھے اورکہہ رہے تھے کہ سندھ میں سکول بند نہیں کیے جائیں گے اوروفاق کوغلط قسم کا پیغام پہنچا رہے تھے
لیکن اب جب صورت حال کنٹرول سے باہر چلی گئی ہے اب اسی زبان کے ساتھ سکول بند کرنے کا حکم دے رہے ہیں