سکول میں طالبات کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا چوکیدار گرفتار

نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

سکول میں طالبات کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا چوکیدار گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 15 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے والا سکول کا چوکیدار گرفتار کر لیا گیا ہے

واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارت کے شہر ممبئی میں مقامی سکول میں 15 سالہ طالبہ کو سکول کے چوکیدار نے جنسی طور پر ہراساں کیا، جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سکول کے چوکیدار کو گرفتار کر لیا، پولیس حکام کے مطابق یہ کیس اسوقت سامنے آیا جب لڑکی کے گھر والوں نے لڑکی کے رویئے میں تبدیلی دیکھی، اسکے بعد لڑکی کے گھر والوں نے سکول میں رابطہ کیا جہاں وہ پڑھ رہی تھی

بھارتی میڈیا کے مطابق پانچ ستمبر کو سکول کے چوکیدار نے لڑکی کو بلایا اور اسے غیر اخلاقی طریقے سے چھوتا رہا،چوکیدار نے لڑکی کے ساتھ غلط کام کرنے کی بھی کوشش کی، جب والدین نے سکول انتظامیہ سے رابطہ کیا تو سکول انتظامیہ نے پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوکیدار کو گرفتار کر لیا ہے، چوکیدار کی گرفتاری کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی کئی لڑکیوں کو ہراساں کر چکا ہے، ملزم چوکیدار نے لڑکیوں سے ان کے موبائل فون نمبر بھی لے رکھے تھے اور انکو نہ صرف سکول میں ہراساں کرتا تھا بلکہ فون پر کالز کرنے کی بھی کوشش کرتا تھا

چوکیدار کی گرفتاری کے بعد دیگر لڑکیوں نے بھی پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے، والدین نے چوکیدار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے، سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم بھی چوکیدار کو سزا دلوانے میں والدین کے مطالبے کے ساتھ ہیں،

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

Comments are closed.