دواگست کوسکول کھلیں گے:وزیرتعلیم کے اس بیان پرطالب علم دُکھی ہوگئے

لاہور:دواگست کوسکول کھلیں گے:وزیرتعلیم کے اس بیان پرطالب علم دُکھی ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے 2 اگست سے سکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،

محکمہ تعلیم پنجاب کے ذرائع کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے پنجاب بھرمیں 2 اگست سے سرکاری ونجی سکول کھولنے کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت 2 اگست سے سرکاری و نجی سکولوں میں ایک دن میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ طلباء آسکیں گے۔
بوائزکے سرکاری سکولوں کے اوقات کارصبح ساڑھے 7سے ساڑھے 12بجے تک ہوں گے جبکہ گرلز سکولوں کے اوقات کارصبح پونے 8بجے سے پونے ایک بجے تک ہوں گے۔انصاف آفٹرنون سکولوں کی ٹائمنگ شامل 3بجے سے 5بجے تک ہوگی۔وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ سکولوں میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانا لازمی ہوگا۔

دوسری جانب دوسری جانب این سی اوسی نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث یکم اگست سے مزید پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا ہے،

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ یکم اگست سے صرف ویکسی نیٹڈ لوگ ہی ہوائی جہاز پر سفر کرسکیں گے، جواساتذہ ویکسی نیٹڈ نہیں وہ بھی یکم اگست سے اسکولوں میں نہیں پڑھاسکیں گے اس کے علاوہ اسکول اور ٹرانسپورٹ عملے کیلئے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی اور 31 اگست کے بعد ویکسی نیٹڈ عملے کے بغیر ٹرانسپورٹ نہیں چل سکے گی

جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں ، طالب علموں اور مارکیٹ میں کام کرنے والوں کیلئے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں کام کرنے والوں کیلئے ویکسی نیشن کی آخری تاریخ 31 اگست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بند کر کے وبا کا مقابلہ نہیں کر سکتے، کورونا سے بچنے کا واحد حل صرف احتیاط ہے ، کئی لوگ اب بھی کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے، سندھ حکومت کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، انسداد کورونا کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے

Comments are closed.