سکولوں کی جانب سے اضافی فیس وصولی عدالت نے فریقین کو طلب کر لیا

باغی ٹی وی لاہور ہائیکورٹ، بچوں سے اضافی فیسں وصولی پر ایل جی ایس اور بیکن ہائوس سکول کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت ہوئی .عدالت نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن، کمشنر لاہور سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر کے کل جواب طلب کر لیا

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ندا اسلم، الطاف احمد سمیت دیگر طلباء کی درخواست پر سماعت کی.درخواستگزاروں کی طرف صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے.درخواست میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن، کمشنر لاہور، ایل جی ایس اور بیکن ہائوس سکول مالکان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پرائیوٹ سکول مالکان نے بدمعاشی کیساتھ طلباء 8 فیصد اضافی فیس کے وائوچر جاری کئے ہیں، مسپریم کورٹ نے 5 فیصد فیصد اضافے کی اجازت دی تھی،

سکول مالکان نے فیس جمع نہ کروانے کی صورت میں آن لائن کلاسز کیلئے پورٹل بند کرنے کی دھمکی دی ہے، نوٹس میں اضافی فیس کی عدم ادائیگی کی صورت میں اگلی کلاسز میں ترقی نہ دینے کی بھی تنبیہ کی گئی ہے،

ڈسٹرکٹ ریگولیٹری اتھارٹی بھی پرائیویٹ سکولوں کو طلباء سے 5 فیصد اضافی فیس وصولی کے نوٹس جاری کر چکی ہے، پرائیوٹ سکول مالکان من مرضی کے تحت طلباء کو 8 فیصد اضافی فیس جمع کروانے کے نوٹس بھجوا رہے ہیں،
استدعا کی گی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر سیکرٹری سکول اور سکول مالکان کیخلاف توہین عدالت ک کارروائی کی جائے،

Shares: