معروف سائنسدان ڈاکٹرعطا الرحمان بھی توشہ خانہ سے فیض یاب
پاکستان کے سب سے بڑے اور معروف سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان بھی توشہ خانہ سے تحائف لینے والوں میں شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عطا الرحمن نے بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حاصل کیے گئے تحائف کی مد میں بیشتر کی ادائیگیاں اس لیے نہیں کی کہ ان تحائف کی مالیت 21 سال قبل مفت تحائف کی قیمت کی مقررہ حد کے اندر تھی۔
واضح رہے کہ انھوں نے یہ تحائف سن 2002 میں بحیثیت وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیے تھے ہر چند کے ان تحائف کی مالیت سن 2002 میں چند ہزار روپے ہی تھی تاہم ڈاکٹر عطا الرحمن نے مفت تحائف کے لیے مقررہ حد سے فائدہ اٹھایا۔ جبکہ اس سلسلے میں جاری تفصیلات کے مطابق انھوں نے اپنی وزارت کے دور میں کم از کم 15 سے زائد تحائف بغیر ادائیگی کے حاصل کیے جن میں سیٹلائٹ فون سیٹ، ہینڈ پینٹنگز، مٹی کا گلدان، دھات کی پلیٹ، الیکٹرانک ٹائم کلینڈر، میٹیلک بال، چھوٹا پیانو سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
توشہ خانہ کی جاری تفصیلات میں ڈاکٹر عطا الرحمن کا نام سیریل نمبر 13 سے 23 تک اور اس کے بعد مزید آگے بھی ہے. انھوں نے سیٹلائٹ فون سیٹ 10 فیصد ادائیگی پر 3 ہزار سے کچھ زائد رقم دے کر حاصل کیا علاوہ ازیں “ایکسپریس” نے توشہ خانہ سے تحائف کے حصول کے معاملے پر ڈاکٹر عطا الرحمان سے مسلسل رابطے کی کوشش کی تاہم وہ رابطے سے گریز کرتے رہے۔