ایس سی او اجلاس،کوئی احتجاج یا لاک ڈاؤن نہیں ہو سکتا،وزارت داخلہ
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ،وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سیکورٹی کے احکامات جاری کر دیئے،
وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کسی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاوں نہیں ہو سکتا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج یا لاک ڈاون سے روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں،ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکورٹی کے لیئے ہر ممکن اقدامات کرے،وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام اور آئی جی کو مراسلہ لکھ دیا.
واضح رہے کہ اسلام آباد میں ایس سی او اجلاس کا کل سے آغاز ہو رہا ہے اور پی ٹی آئی نے کل 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ احتجاج کی کال واپس لیں تا ہم پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح ملک دشمنی پر اتری ہوئی ہے اور ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے وہیں حکومت بھی پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لئے تیار ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی احتجاج کو بزور طاقت روکیں گے.
ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب
چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے
ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان
شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس،کن کن ممالک کے وزرااعظم آ رہے پاکستان؟
ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات
"شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس” شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس: فوج کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ
پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے، شیری رحمان
پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کے حسن کو چار چاندلگا دیئے گئے