معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے فرزند فارق نائیک کے ہمراہ قرآن اکیڈمی لاہور کا دورہ کیا۔بانئ تنظیم اسلامی اور صدر مؤسس مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور، ڈاکٹر اسرار احمد رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادوں اور تنظیم اسلامی و انجمن خدام القرآن لاہور کے مرکزی ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔ حاضرین کی بڑی تعداد ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات کی مشتاق تھی۔مسجد جامع القرآن، قرآن اکیڈمی لاہور میں نمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خصوصی خطاب میں اپنی ذاتی اور دعوتی زندگی کے مختلف گوشوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ اُنہوں نے کہا کہ 1991ء میں بھارت سے پاکستان آمد پر اِسی قرآن اکیڈمی لاہور میں ڈاکٹر اسرار احمد رحمۃ اللہ علیہ سے ملاقات ہوئی تھی اور انہی کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے میڈیکل پریکٹس چھوڑ کر اپنا کُل وقت دعوت دین کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ انجمن خدام القرآن اور تنظیم اسلامی ڈاکٹر اسرار احمد رحمۃ اللہ علیہ کے لگائے ہوئے پودے ہیں جو قرآن پاک کے پیغام کو عام کرنے اور شریعتِ اسلامی کو عملاً قائم اور نافذ کرنے کی جدوجہد کے حوالے سے اہم دینی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ تنظیم اسلامی اور مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور کے ذمہ داران نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ان کے مشن میں ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
عوامی اجتماعات میں کم حاضری نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو "مایوس” کر دیا
ڈاکٹر ذاکر نائیک نواز شریف کو ملنے پہنچ گئے
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
ڈاکٹر ذاکر نائیک،پلیز پاکستان سے چلے جائیں، مبشر لقمان کا پیغام
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی انتہائی”بیہودہ”گفتگو،خواتین بارے شرمناک ریمارکس،ویڈیو وائرل
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستانی قوم سے معافی مانگ لی
ڈاکٹر ذاکر نائیک لاہور پہنچ گئے
ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی
پاکستان اور قومی ائیر لائن کو برا کہنے پر مشی خان ڈاکٹر ذاکر نائیک پر برس پڑیں
یوٹیوب کی کمائی حرام ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک
ڈاکٹر ذاکر نائیک پی آئی اے حکام پر برس پڑے
لڑکیوں کو شیلڈ کیوں نہیں دی؟ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خود بتا دیا
پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا سے کئی گناہ زیادہ ہیں،ڈاکٹرذاکرنائیک
کراچی اجتماع میں اداکارہ یشما گِل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال
ہندو رکن اسمبلی کے جبری تبدیلی مذہب کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر کا جواب
دھمکی یا ہتھیار دکھاکر تبدیلی مذہب حرام ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے میڈیا کو سب سے بڑا اور خطرناک ہتھیار قرار دیا
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف سے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات، اسلامی تعلیمات کے فروغ پر گفتگو
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے نیٹو طرز کے اسلامی اتحاد کی تجویز