سید نور جو کہ نئے کام کرنے والوں کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اچھے سکرپٹ کا منتظر ہوں جیسے ہی مجھے اچھا سکرپٹ ملا میں نئے فنکاروں کے ساتھ کام کروں گا ۔ ایک سوال کے جواب میں سید نور نے کہا کہ ماہرہ خان اور فواد خان بہت اچھا کام کررہے ہیں اور عوام انہیں پسند بھی کرتی ہے میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں میں کسی اچھے سکرپٹ کا منتظر ہوں جیسے میرے پاس اچھا سکرپٹ آیا میں ان کے پاس حاضر ہوجاﺅں گا۔ یہ دونوں ہمارے ملک کے بڑے سٹار ز ہیں عوام ان کو پسند کرتی
ہے۔ انہوں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا معیاری ہے اور سب سے بڑی اور اہم بات یہ ہے کہ عوام انہیں پسند کرتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سید نور نے کہا کہ میں اس چکر میں نہیں پڑتا کہ فلمیں ڈرامہ لگتی ہیں یا نہیں ، جس فلم کو عوام پسند کرے وہ سپر ہٹ ہے بس اس پہ دوسری کوئی بات نہیں ہونی چاہیے۔ وقت بدل چکا ہے ہمیں لوگوں کے مزاج کے مطابق کام کرنا ہو گا۔ ہم نے اپنے دور کے حساب سے بہترین کام کیا اب جو وقت کے تقاضے ہیں ان کے مطابق کام کریں گے اس میں کوئی حرج بھی نہیں ہے۔







