محکمہ لوکل گورنمنٹ کا ایس ڈی او بنا رشوت خور

0
30

شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)شیخوپورہ میں محکمہ لوکل گورنمنٹ دیہی ترقی کا قائم مقام ایس ڈی او ترقیاتی کاموں پر کمیشن کے حصول کیلئے پروفیشنل ٹھیکیداروں کیلئے درد سر بن گیا ورک آرڈر سے لیکر بلنگ تک بلاجواز اعتراضات لگا کر کمیشن کی مد میں رشوت طلب کررہا ہے جو ٹھیکیدار اسکی ڈیمانڈ کے مطابق رشوت نہ دے اسکے ترقیاتی بل کے کام پر اعتراضات لگا دیتا ہے جس پر ٹھیکیدار سراپا احتجاج بن گئے اور سیکرٹری کوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ قائم مقائم ایس ڈی او سب انجینئر خواجہ ظہیر الدین کو فی الفور تبدیل کیا جائے

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سب انجینئر خواجہ ظہیر الدین نے اثر و رسوخ کی بناء پر ایس ڈی او کی تبدیلی کے بعد قائم مقام ایس ڈی او کا عہدہ بھی اپنے پاس رکھا ہوا ہے مختلف حیلوں بہانوں سے ٹھیکیداروں سے ادھار پیسے مانگنا بھی اس کا مشغلہ بن چکا ہے اور جب ٹھیکیدار ادھار کی رقم کا تقاضا کریں تو پھر انہیں بلیک میل کرتا ہے مذکورہ سب انجینئر گزشتہ کئی سالوں سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ہے جو کہ سروس رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے

ترقیاتی منصوبوں پر 6سے 7فیصد کمیشن ڈیمانڈ کرتاہے اور پھر ورک آرڈر جاری کرنے کے بدلے میں بھی دو فیصد کمیشن لے رہا ہے اور پہلے سے جاری ترقیاتی کاموں کے بل پاس کرنے پر بھی 2فیصد کمیشن لیتا ہے اس طرح محکمہ لوکل گورنمنٹ دیہی ترقی میں کمیشن کی شرح 25فیصد سے بڑھ چکی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سب انجینئر خواجہ ظہیر الدین کے پاس نارنگ منڈی کے چارج ہے اگر وہاں ترقیاتی اسکیموں کی فزیکل چیکنگ کروائی جائے تو بعض کاموں پر بوگس ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کام بھی تخمینہ کے مطابق نظر نہیں آئیں گے اس سلسلہ میں مذکورہ قائم مقام ایس ڈی او کا موقف لینے کیلئے دفتر پہنچے تو وہ میڈیا کو دیکھتے ہی اپنی لگژری گاڑی میں بیٹھ کر آناً فاناً غائب ہوگیا۔

Leave a reply