سہ فریقی بلائنڈ کرکٹ سیریز ، ٹیم کا اعلان ہو گیا
تین ملکی کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ایونٹ کے لیے 15 رکنی ٹیم اور 4 ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
تین ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز بنگلا دیش میں 2 سے 8 اپریل تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔15 رکنی ٹیم میں کپتان نثار علی، نائب کپتان ظفر اقبال، ریاست خان، ساجد نواز، محمد شاہ زیب ، محمد تحسین ، بدر منیز اور مطیع اللّہ شامل ہیں۔
جبکہ دیگر کھلاڑیوں کھلاڑیوں میں انیس جاوید، شاہ زیب حیدر .، محمد رشید اور معین اسلم، شامل ہیں۔ ان کے علاوہ محمد راشد، محسن خان ثناء اللّہ خان اور محمد صفدر بھی ٹیم کا حصہ ہیں.