سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا امدادی آپریشن

0
59

بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا امدادی آپریشن جاری

بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پی اے ایف کی ریسکیو ٹیموں نے موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے علاقوں کے مکینوں میں 1000 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹس، 25 خیمے اور 2090 پاؤنڈ راشن  تقسیم کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کے متعلقہ شعبوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ھر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ائیر چیف کی خصوصی ہدایات پر پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپ متاثرینِ سیلاب کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ پی اے ایف کے میڈیکل کیمپوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 239 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ مزید برآں، پی اے ایف کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے متعدد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ملک بھر میں خاص طور پر سیلاب زدہ علاقوں میں نامساعد موسمی حالات کے باوجود پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب متاثرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔

ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

@MumtaazAwan

Leave a reply