ڈیرہ غازیخان:سربمہر غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیاں فوٹوسیشن کے بعد دوبارہ کھل گئیں

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)سربمہر غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیا ں فوٹوسیشن کے بعد دوبارہ کھل گئیں،انہی غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں سے کئی افسروں کے چولہے چلتے ہیں ،اگر یہ غیرقانونی پٹرول ایجنسیاں ختم کردی گئیں تو آفیسران کیلئے مسائل کھڑے ہوجائیں گے کیونکہ حالیہ ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے ان کی اپنی تنخواہ میں گذارا نہیں ہوتا
تفصیلات کے مطابق میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد انتظامیہ نے غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے شہرمیں قائم بیشتر غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیو ں کوگزشتہ ہفتہ سیل کر دیاگیا تھا اور خوب فوٹو سیشن بھی ہوا تھا ،مگر اب پھر وہ تمام غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیا ں دوبارہ کھل گئی ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات طے پاگئے ہیں اور منتھلی ریٹ بھی بڑھادیاگیا ہے اوراب ایرانی پیٹرول اور ڈیزل بیچنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے لاکھوں روپے کا غیر ملکی ڈیزل ٹرکوں اور مز دا گاڑیوں کے ذریعے بلوچستان سے آتاہے اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سپلائی کیا جاتا ہے، سمگلروں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، محکمہ سول ڈیفنس کے اہلکا روں کی بھتہ خوری کے با عث دکا ندارو ں نے بغیر حفا ظتی آلا ت کے پٹرو ل کی فروخت کے لیے غیر قانو نی مشینیں لگا رکھی ہیں ،ڈیرہ غازیخان شہر کی گلی ، محلوں،گنجان آبادی اور بازاروں میں سول ڈیفنس کی سرپرستی میں غیرقانونی منی پٹرول پمپ کسی بھی وقت پٹرول بم میں تبدیل ہوسکتے ہیں ، انہی غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں سے کئی افسروں کے چولہے چلتے ہیں ،اگر یہ غیرقانونی پٹرول ایجنسیاں ختم کردی گئیں تو آفیسران کیلئے مسائل کھڑے ہوجائیں گے کیونکہ حالیہ ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے ان کی اپنی تنخواہ میں گذارا نہیں ہوتا ، اس وقت ڈیرہ غازیخان کے مختلف گنجان آباد علاقوں جن میںنورنگ آباد،پتھربازار،چوک چورہٹہ،چوک چورہٹہ یاروروڈ،گھنٹہ گھرگول مارکیٹ،گدائی چٹ روڈ،چوک خدابخش، پل ڈاٹ، تو نسہ رو ڈ ،ملتا ن رو ڈ ،کو ئٹہ رو ڈ ،پل پیا رے والی ،شہزادکالونی ،را نی با زار ،دستی پل ،کا لج رو ڈ ،چڑیا گھر روڈ ،نواز شریف پا رک ،لیاقت ٹی سٹال روڈ،ما ڈل ٹائون روڈ و دیگر جگہو ں پر غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیاں قائم ہیں ان غیر قانو نی ایجنسیو ں کے با عث پہلے بھی کئی حا دثا ت رو نما ہو چکے ہیں لیکن انتظا میہ ٹس سے مس نہیں ہو ئی اور کسی بڑے سانحہ کاانتظارکیا جارہا ہے ،عوامی حلقوں کاکہنا ہے جب کوئی حادثہ یاسانحہ رونما ہوتا ہے توکرپٹ آفیسران کی چاندی ہوجاتی ہے ،وہ اس حادثہ یاسانحہ کی آڑ میں جی بھر کر سرکاری خزانے پر ہاتھ صاف کرتے ہیں ،اسی وجہ سے ضلعی آفیسران حادثہ رونما ہونے کاانتظارکرتے ہیں ، ،عوامی ،سماجی ومذہبی اورشہر ی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان سے کوئی سانحہ رونماہونے سے قبل نوٹس لینے اور ان غیر قانو نی پٹرول ایجنسیو ں کو بند کرا کے محکمہ سول ڈیفنس کے کرپٹ اور نااہل آفیسران کے خلا ف فوری کا رروا ئی کا مطا لبہ کیا ہے۔

Comments are closed.