سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفی منظور

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے
0
131
elections

اسلام آباد: رواں ماہ 7 جنوری کو و فاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیاتھا جو اب چیف الیکشن کمشنر نےمنظور کر لیا ہے-

باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کے سیکریٹری عمر حمیدخان نے صحت کی خرابی کے باعث استعفیٰ دیا تھا، جس سے چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق منظور کرلیا ہے، جس کا فوری اطلاق ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ صحت کی خرابی سیکرٹری الیکشن کمیشن کے استعفے کی وجہ بنی ، اُن کا کہنا ہے کہ میری صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی،عمر حمید خان چھ دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہے ہیں اور اب گھر میں زیر علاج ہیں-

بعد ازاں ترجمان الیکشن کمیشن نے عمر حمید خان کے استعفیٰ سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سیکرٹری عمر حمید خان ایک ذہین اور محنتی آفیسر ہیں اور اچھے طریقے سے کمیشن کا کام کررہے ہیں، عمر حمید خان کی طبعیت کچھ دنوں سے خراب اور میڈیکل ریسٹ پر ہیں، اب بھی اگر سیکرٹری کی صحت نے اجازت دی تو جلد فرائض سرانجام دیں گے۔

بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کی تشخیص

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید کہاتھا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے، الیکشن کمیشن کے کسی کام میں رکاوٹ یا رخنہ نہیں ہے، تعطیلات کے دنوں میں بھی الیکشن کمیشن کے دفاتر کام کر رہے ہیں، سیکرٹری کی غیر موجودگی میں دونوں سپیشل سیکرٹریز الیکشن کمیشن کاکام احسن طریقے سے چلا رہے ہیں-

واضح رہے کہ عمر حمید کو 9 جولائی 2021 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سیکریٹری تعینات کردیا گیا تھا اور 16جنوری 2024 کو استعفے تک عہدے پر براجمان رہے۔

مقامی انتظامیہ الیکشن کمیشن اور انتخابی عملے کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی یقینی بنائے،نگران …

اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو تو بلاول کی آواز بنیں،آصفہ بھٹو

Leave a reply