ایک روزہ سیکنڈ الیون پاکستان کپ کے آغاز کا اعلان ہوگیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سیکنڈ الیون پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ بدھ سے شروع ہو گا.‏چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا سیکنڈ الیون پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ بدھ سے شروع ہو گا یہ سیکنڈ الیون سائیڈز کا سیزن 21-2020 کا تیسرا اور آخری ایونٹ ہے۔

‏پچاس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹ سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹوٹنی کپ اور تین روزہ قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد شروع ہو رہا ہے ۔
‏سنگل لیگ ٹورنامنٹ کراچی کے تین مختلف وینیوز کے سی سی اے اسٹیڈیم، این بی پی اسپورٹس کمپلیکس اور ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا ئے گا اورٹورنامنٹ کا پانچواں اور فائنل راؤنڈ 24 دسمبر کو ہو گا۔
‏پہلے راؤنڈ میں تین روزہ قائداعظم ٹرافی کی چیمپئین سندھ کا مقابلہ سدرن پنجاب سے کے سی سی اے اسٹیڈیم میں ہو گا۔خیبر پختونخواہ کا مقابلہ سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹونٹی کی فاتح ٹیم سنٹرل پنجاب سے ٹی ایم سی گراونڈ میں ہو گا اور این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں بلوچستان اور ناردرن کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
‏ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ فرسٹ الیون 8 جنوری سے شروع ہو گا ۔ ایسے میں یہ ایونٹ ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا جس سے ڈومیسٹک کرکٹرز کے پاس موقع میسر آئے گا کہ وہ چھ ٹیموں کے ہیڈکوچز کو متاثر کرسکیں اور فرسٹ الیون ٹیموں کا حصہ بن سکیں ۔

‏سیزن کے آغاز میں ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوویڈ 19 کے پروٹوکولز طے کر لیے تھے،تمام میچز سوائے ٹیسٹ وینیوز کے بند دروازوں میں کھیلے جائیں گے تاکہ معزز میڈیا نمائندگان کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنا یا جا سکے اور محدود سہولیات اور وسائل کی وجہ سے آن فیلڈ کوریج کی اجازت نہیں ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ روزانہ کی بنیاد پر میچز کے راؤنڈ اپ اردو اور انگلش میں مہیا کرے گا۔

اسکواڈز: سیکنڈ الیون پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ

‏بلوچستان

عظیم گھمن (کپتان)، تیمور خان (نائب کپتان )، عبدالرحمان مزمل ، عبدالواحد بنگلزئی ، اویس ضیاء ، فہد حسین ، حیات اللہ ، ہدایت اللہ (وکٹ کیپر)، اسرار احمد ، محمد دین ، نجیب اللہ ، ناصر خان ، نذر حسین ، رمیز راجا جونئیر اور زین اللہ۔

سنٹرل پنجاب

جنید علی (کپتان ، وکٹ کیپر)، محمد عمران ڈوگر (نائب کپتان)، ابوبکر خان ، اسفند مہران ، عتیق الرحمان ، حماد بٹ ، حسیب الرحمان ، عرفان خان نیازی ، کامران افضل ، محمد علی ، محمد فائق ، نعمان انور ، رضا علی ڈار ، شاہد نواز ، شعیب اللہ اور زبیر خان ۔
‏‏
خیبر پختونخواہ

آصف آفریدی (کپتان)، محمد حارث (نائب کپتان ، وکٹ کیپر)، عامر خان ، عباس آفریدی ، عبدالرؤف ، عارف شاہ ، اسد آفریدی ، اشفاق احمد ، معاز صداقت ، محمد عمران ، محمد محسن ، محمد محسن خان ، محمد سرور، نبی گل ، صاحبزادہ فرحان اور ثاقب جمیل۔

‏ناردرن

(سہیل اختر (کپتان) ، عمیر مسعود (نائب کپتان ، وکٹ کیپر)، عبدالفصیح ، عامر جمال ، عامر شاہ ، فرحان شفیق ، کاشف اقبال ، مہران ممتاز، محمد اسماعیل ، نوید ملک ، نہال منصور ، سلمان ارشاد ، شعیب منہاس ، عمر وحید ، زید عالم اور زیاد خان۔

‏‏سندھ

سیف اللہ بنگش (کپتان، وکٹ کیپر)، فراز علی (نائب کپتان)، عدیل میو ، عماد عالم ، آرش علی خان ، عزیز اللہ ، فہد اقبال ، غلا م مدثر ، حسان خان ، حسن محسن ، جہانزیب سلطان ، محمد سلیمان ، محمد طہ ، رمیز عزیز، سعد خان اور صائم ایوب۔

سدرن پنجاب

نوید یاسین (کپتان)، رمیز عالم (نائب کپتان)، احمر اشفاق ، احسن بیگ ، انس مصطفیٰ ، حمزہ ارشد، جنید اعوان،مقبول احمد (وکٹ کیپر)، محمد علی ، محمد باسط ، محمد عرفان ، محمد محسن ،مختار احمد ، صلاح الدین ، وقار حسین اور زوہیب آفریدی۔

Shares: