پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی : سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا دے دیا

اسلام آباد :پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی : سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا دے دیا ،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک کیس میں قرار دیا ہے کہ پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے کو پہلی بیوی کا حق مہر فوری طور پر ادا کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے حق مہر کی فوری ادائیگی کے فیصلے کے خلاف اپیل کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فوری ادا کرنا ہوگا، مہرمعجل ہویاغیرمعجل دونوں صورتوں میں فوری واجب الادا ہوگا۔

یہ فیصلہ شہری جمیل کی اپیل پر جسٹس مظاہر علی اکبر نے سنایا۔ شہری نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی تھی جس پر پشاور ہائیکورٹ نے اسے پہلی بیوی کا حق مہر فوری ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

پشاورہائی کورٹ کے فیصلے کوبرقرار رکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے 5 صفحات کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی یا ثالثی کونسل کی اجازت لازمی ہے، دوسری شادی کیلئے اجازت کا قانون معاشرے کو بہتر انداز سے چلانے کیلئے ہے کیونکہ دوسری شادی کیلئے اجازت کےقانون کی خلاف ورزی سےمسائل جنم لیں گے۔

Comments are closed.