قائداعظم ٹرافی ، دوسرے سیزن میں بھی بیٹسمینوں کا راج

0
39

قائداعظم ٹرافی کے دوسرے سیزن بھی بلے بازوں نے رنز کے انبار لگا دئیے ، کوئٹہ ، فیصل آباد میں جاری میچوں میں بلے بازوں کا پلڑ ابھاری رہا ، سدرن پنجاب سے میچ میں بلوچستان نے4 وکٹ پر 347رنز بنالیے، عظیم گھمن اور عمران فرحت نے سنچریاں داغ دیں، ناردرن کیخلاف سینٹرل پنجاب نے 5 وکٹ پر 369 رنز بنالیے، کامران اکمل 157 رنز بناکر پویلین لوٹے، اظہرعلی 110پر ناقابل شکست ہیں، کراچی میں کے پی سے میچ کا ابتدائی دن میزبان سندھ کے نام رہا، عمربن یوسف کے 133 رنز کی بدولت سندھ نے 2 وکٹ پر254 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق11سال بعد کوئٹہ میں جاری فرسٹ کلاس میچ کا ابتدائی دن بیٹسمینوں کے نام رہا، بگٹی اسٹیڈیم میں سدرن پنجاب کیخلاف میزبان ٹیم نے 4 وکٹ پر347 رنز اسکور کرلیے، عمران بٹ اور عظیم گھمن نے 129رنز کا آغاز فراہم کیا، عمران بٹ66 رنز بناکرپویلین واپس گئے، کپتان عمران فرحت اور عظیم گھمن کے درمیان181 رنز کی شراکت بنی، عمران117 رنز بناکرمیدان بدر ہوئے، عظیم گھمن 14 چوکوں کی مدد سے 143 اور بسم اللہ خان 4 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سینٹرل پنجاب نے 5 وکٹ پر 369 رنز بنا لیے، کامران اکمل 157 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر پویلین گئے، اظہرعلی 110پر ناقابل شکست ہیں، اس سے قبل ناردرن کرکٹ ٹیم کے کپتان عمر امین نے ٹاس کیے بغیر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

سینٹرل پنجاب کے ابتدائی4 کھلاڑی 134پر پویلین لوٹے لیکن پھر کامران اکمل نے کپتان اظہر علی کے ہمراہ 235 کی شراکت بنا دی، کامران157 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اظہر علی 110 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، محمد موسیٰ نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں میچ کا ابتدائی دن میزبان سندھ کے نام رہا، عمربن یوسف کے 133 رنز کی بدولت ٹیم نے 2 وکٹ پر254 رنز بنالیے، وپنرزخرم منظور اورعمر بن یوسف کے درمیان 130رنزکی شراکت بنی، خرم 152 گیندوں پر 40 رنز بناکرمیدان بدر ہوئے، سعد علی 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے ، تیسری وکٹ کے لیے عمر بن یوسف اور اسد شفیق کے درمیان 124 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوچکی، دونوں بالترتیب133 اور68 رنزپر ناٹ آؤٹ ہیں۔

Leave a reply