کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کرونا ویکسینیشن سنٹر مینار پاکستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور کا کہنا تھا کے تمام انتظامات مکمل ہیں کل دوسرے ویکسینیشن سنٹر کا انشاءاللہ افتتاح ہو جائے گا۔کمشنر لاہور نے کرونا ایس اوپی ز پر مامور مانیٹرنگ ٹیموں کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے مختلف علاقوں میں خواتین اور گاڑی سواروں میں ماسک بھی تقسیم کیے۔کمشنر لاہور نے چیکنگ ٹیموں کو خود بھی ماسک پہننے اور کرونا ایس او پی ز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت دی۔ کمشنر لاہور نے سختی سے ہدایت جاری کی کے کوئی سرکاری آفیسر یا اہلکار بغیر ماسک کے کسی کو چیک نہیں کریگا اور اگر کوئی آفیسر یا اہلکار خود کرونا ایس او پیز کے بغیر پایا گیا تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Shares: