الیکشن کمیشن کے نوٹس کی پاور، وزارت خزانہ کا 2 روز میں انتخابی فنڈز جاری کرنے کا اعلان

رقم فراہمی سے متعلق وزیراعظم کو آج تفصیلی خط بھی لکھا جا رہا ہے۔
0
161

اسلام آباد: وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو دو دن میں مختص انتخابی فنڈز جاری کر دئیے جائیں گے۔

باغی ٹی وی : فنڈز کی ریلیز نہ ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سیکرٹری وزارت خزانہ امداداللہ بوسال الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کے لیے پہنچے،سیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال کا الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا الیکشن کمیشن کی طرف سے 14 نومبر کو فنڈز کی فراہمی کیلئے خط لکھا گیا جو 18 نومبر کو وزارت خزانہ کو موصول ہوا۔

سیکرٹری وزارت خزانہ کا کہنا تھا فنڈز کے اجرا کے لیے مختلف سطح سے منظوری ضروری ہوتی ہے، اگلے دو دن میں الیکشن کمیشن کے مطلوبہ فنڈز جاری کر دئیے جائیں گے، ہم الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کر دیں گے، جتنی الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے وہ فنڈز جاری کر دیں گے۔

گلیشیئر پگھلنے سے ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں کے ذریعہ معاش کےتحفظ کو خطرہ

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فروری 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے فنڈز ریلیز نہ کرنے پر سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بجٹ میں عام انتخابات کیلئے مختص رقم ریلیز نہ کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو طلب کر لیا ہے، راوں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے وزارت خزانہ نے اب تک 10 ارب روپے الیکشن کمیشن کو مہیا کیے ہیں، بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو فوری طور پر 17 ارب روپے درکار ہیں،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے رقم کی فراہمی سے متعلق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی آگاہ کرنے کے فیصلہ کیا ہے، رقم فراہمی سے متعلق وزیراعظم کو آج تفصیلی خط بھی لکھا جا رہا ہے۔

بلاول ،نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے،رہنما مسلم لیگ ن

واضح رہے کہ اُس وقت کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 10 جون کو پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ حکومت اور کابینہ کی حد تک عام انتخابات کے لیے بجٹ میں رقم مختص کر دی گئی لہذا الیکشن وقت پرہونے چاہئیں حکومت نے الیکشن میں تاخیرسے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ، ہم نے بجٹ میں الیکشن کمیشن کیلئےالیکشن کے پیسے رکھ دیے ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ ماہ چیف الیکشن کمشن سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کے دوران نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے فنڈز اور سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

نیوز کاسٹر عروسہ خان نے اقرارالحسن سے شادی کی تصدیق کر دی

Leave a reply