سیکرٹری سپورٹس پنجاب اسد اللہ فیض سے سپورٹس بورڈ پنجاب کےسفیر اور بین الاقوامی کوہ پیما شہروز کاشف کی ملاقات،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابقسیکرٹری سپورٹس پنجاب اسد اللہ فیض سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے خیرسگالی کے سفیر اور بین الاقوامی کوہ پیما شہروز کاشف کی ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی جانب سے شہروز کی اگلی مہم جوئی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔شہروز کاشف کچھ روز میں نانگا پربت، گیشربرم 1 اور گیشربرم2 سر کرنے کے مشن پر روانہ ہورہے ہیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا کہنا تھا۔
مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ اسد للہ فیض کا کہنا تھا کہ شہروز ماؤنٹ ایورسٹ، کے۔ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیماہ ہیں۔ کوہ پیمائی کے لئے ہمت، محنت، حوصلہ اور جوش کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی بلند ترین چوٹیوں پر پاکستان کا پرچم بلند کرنا قابل داد ہے۔ نجی شعبے کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کی فلاح کے پروگرام مرتب کریں گے۔
سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا کہنا تھا کہ l شہروز نے دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے اب تک 7 سر کرلی ہیں۔شہروز نڈر اور بہادر نوجوان ہے۔ محکمہ سپورٹس شہروز کی حوصلہ افزائی کے لئے ہرممکن تعاون کرے گا۔
مزید برآں شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام بڑی چوٹیاں سرکروں گا۔تعاون پر یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔