افغان طالبان حکومت کےخلاف خفیہ ریڈیواسٹیشن متحرک:ایک پکڑا گیا
انٹر نیشنل ڈیسک:افغان طالبان حکومت کےخلاف خفیہ ریڈیواسٹیشن متحرک:ایک پکڑا گیا ،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں سابقہ حکومت کی طرف سے افغان طالبان کے خلاف قائم ریڈیواسٹیشنز کے فعال ہونے کا انکشاف ہواہے،
اسی طرح کا ایک ریڈیو اسٹیشن افغان صوبہ لگھمن میں سامنے آیاجہاں امارت اسلامیہ کے طالبان کمانڈروں نے ریڈیو کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا اور اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
افغانستان کے صوبہ لگھمن میں مقامی ریڈیو خیبر نویخت کے سربراہوں نے دعوی کیا ہے کہ سابقہ اشرف غنی حکومت کے خاتمے کے بعد طالبان سے منسلک ایک مقامی کمانڈر نے اسٹیشن کمپاؤنڈ میں گھس کر اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔
طالبان کے خلاف متحرک ریڈیو سٹیشن کے سربراہ حامد خیبر کے حوالے سے کہا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے پہلے دن ایک مقامی کمانڈر نے کمپاؤنڈ پر قبضہ کر لیا۔
صلاح الدین احمد زئی ، جو ریڈیو اسٹیشن پر کام کرتے تھے ، نے کہا ریڈیو کی نشریات بند ہو چکی ہیں اور ہمارے اتحادیوں کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خیبر نویخت ریڈیو بہت عرصے سے نشر ہو رہا تھا۔ ریڈیو سٹیشن پڑوسی صوبے ننگرہار کے کچھ حصوں میں بھی سنا جاتا تھا ۔
اطلاعات کے مطابق سابق حکومت کے قائم کردہ 150 سے زائد میڈیا اداروں نے کام کرنا بند کر دیا ہے ۔