فیصل آباد سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے مسلسل مسافرٹرانسپورٹ اڈوں کے دورے کررہے ہیں اس ضمن میں انہوں نے مختلف ٹرانسپورٹس اڈوں کا دورہ کیا جبکہ مختلف شاہرات پر مسافرگاڑیوں کو رکواکر مسافروں کے چہروں پر فیس ماسک اور 50 فیصد کپیسٹی کے تحت سیٹنگ انتظامات دیکھے۔

انہوں نے خلاف ورزی پر متعدد گاڑیوں کے چالان بھی کئے۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز وکنڈیکٹرز کو تنبیہہ کی کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں کوئی مسافر بغیر فیس ماسک کے سفرنہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بس اڈہ میں کورونا ایس اوپیز پر من وعن عملدرآمد کرایا جائے جبکہ سٹینڈ سے روانہ ہونے والی ہر بس/ ویگن میں مسافروں کی تھرمل گن سے سیکیننگ، فیس ماسک یقینی اور ایس او پیز کے تحت بیٹھنے کے انتظامات کو مسلسل چیک کریں جس میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔
۔۔۔///۔۔۔

Shares: